صحيح البخاري - حدیث 6744
كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابُ مِيرَاثِ الأَخَوَاتِ وَالإِخْوَةِ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6744
کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں باب : بہنوں اور بھائیوں کو کیا ملے گا ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے اسرائیل نے، ان سے ابواسحاق نے، ان سے براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ آخری آیت( میراث کی) سورۃ کے آخر کی آیتیں نازل ہوئیں کہ” آپ سے فتویٰ پوچھتے ہیں، کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے“ ۔