صحيح البخاري - حدیث 6719
كِتَابُ كَفَّارَاتِ الأَيْمَانِ بَابُ الِاسْتِثْنَاءِ فِي الأَيْمَانِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَقَالَ إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ أَوْ أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6719
کتاب: قسموں کے کفارہ کے بیان میں باب: اگر کوئی شخص قسم میں ان شاءاللہ کہہ لے ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، انہوں نے( اس روایت میں یہ ترتیب اسی طرح) بیان کی کہ میں قسم کا کفارہ ادا کردوں گا اور وہ کام کروں گا جس میں اچھائی ہوگی یا ( اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) میں کام وہ کروں گا جس میں اچھائی ہوگی اور کفارہ ادا کردوں گا۔