‌صحيح البخاري - حدیث 6682

كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ إِذَا قَالَ: وَاللَّهِ لاَ أَتَكَلَّمُ اليَوْمَ، فَصَلَّى، أَوْ قَرَأَ، أَوْ سَبَّحَ، أَوْ كَبَّرَ، أَوْ حَمِدَ، أَوْ هَلَّلَ، فَهُوَ عَلَى نِيَّتِهِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6682

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں باب: جب کسی نے کہا کہ واللہ ، میں آج بات نہیں کروں گا پھر اس نے نماز پڑھی ، قرآن مجید کی تلاوت کی ، تسبیح کی ، حمد یا لا الہٰ الا اللہ کہا تو اس کا حکم اس کی نیت کے موافق ہو گا۔۔ ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوزرعہ نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو کلمے جو زبان پر ہلکے ہیں لیکن ترازو پر (آخرت میں) بھاری ہیں اور اللہ رحمن کے یہاں پسندیدہ ہیں وہ یہ ہیں «سبحان اللہ وبحمدہ،‏‏‏‏ سبحان اللہ العظیم‏"‏‏.» ۔
تشریح : ان کلمات کےمنہ پرلانے سےقسم نہیں ٹوٹے گی۔حضرت امام کایہاں یہ حدیث سےیہ مقصد ہے۔ ان کلمات کےمنہ پرلانے سےقسم نہیں ٹوٹے گی۔حضرت امام کایہاں یہ حدیث سےیہ مقصد ہے۔