‌صحيح البخاري - حدیث 6628

كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابٌ: كَيْفَ كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ ﷺ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَتْ يَمِينُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6628

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں باب: نبیﷺ کس طرح قسم کھاتے تھے؟ ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے اور ان سے سالم نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم بس اتنی تھی کہ نہیں! دلوں کے پھیرنے والے اللہ کی قسم۔
تشریح : اس حدیث سے یہ نکلا کہ اللہ کی صفت کے ساتھ قسم کھنا صحیح ہوگا اور وہ شرعی قسم ہوگی، بوقت ضرورت اس کاکفارہ بھی لازم ہوگا۔ اس حدیث سے یہ نکلا کہ اللہ کی صفت کے ساتھ قسم کھنا صحیح ہوگا اور وہ شرعی قسم ہوگی، بوقت ضرورت اس کاکفارہ بھی لازم ہوگا۔