‌صحيح البخاري - حدیث 6617

كِتَابُ القَدَرِ بَابُ {يَحُولُ بَيْنَ المَرْءِ وَقَلْبِهِ} [الأنفال: 24] صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَثِيرًا مِمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6617

کتاب: تقدیر کے بیان میں باب: اللہ پاک بندے اور اس کے دل کے درمیان۔۔۔ ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ نے خبردی، انہوں نے کہا ہم کو موسیٰ بن عقبہ نے خبردی، ان سے سالم نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اکثرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قسم کھایا کرتے تھے کہ ” نہیں “ دلوں کو پھیرنے والے کی قسم۔