‌صحيح البخاري - حدیث 6554

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ صِفَةِ الجَنَّةِ وَالنَّارِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا أَوْ سَبْعُ مِائَةِ أَلْفٍ لَا يَدْرِي أَبُو حَازِمٍ أَيُّهُمَا قَالَ مُتَمَاسِكُونَ آخِذٌ بَعْضُهُمْ بَعْضًا لَا يَدْخُلُ أَوَّلُهُمْ حَتَّى يَدْخُلَ آخِرُهُمْ وُجُوهُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6554

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: جنت و جہنم کا بیان ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ابوحازم بن دینار نے، ان سے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، میری امت میں ستر ہزار یا سات لاکھ آدمی جنت میں جائیں گے۔ راوی کو شک ہوا کہ سہل سے کونسی تعداد بیان ہوئی تھی، ( وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ ) وہ ایک دوسرے کو تھامے ہوئے ہوں گے۔ ان میں کا اگلا ابھی اندر داخل نہ ہونے پائے گا کہ جب تک آخری بھی داخل نہ ہوجائے۔ ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوں گے۔
تشریح : راوی حدیث حصرت سہل بن سعد ساعری انصاری ہیں۔ وفات نبوی کے وقت یہ 15 سال کے تھے۔ یہ مدینہ میں آخری صحابہ ہیں جو 91 ھ میں فوت ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ آمین۔ راوی حدیث حصرت سہل بن سعد ساعری انصاری ہیں۔ وفات نبوی کے وقت یہ 15 سال کے تھے۔ یہ مدینہ میں آخری صحابہ ہیں جو 91 ھ میں فوت ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ آمین۔