‌صحيح البخاري - حدیث 655

كِتَابُ الأَذَانِ بابُ احْتِسَابِ الآثَارِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلاَ تَحْتَسِبُونَ آثَارَكُمْ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 655

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: جماعت کے لئے ہر ہر قدم پر ثواب ہم سے محمد بن عبداللہ بن حوشب نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ مجھ سے حمید طویل نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے بنوسلمہ والو! کیا تم اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے؟