‌صحيح البخاري - حدیث 6508

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6508

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: جو اللہ سے ملاقات کو پسند رکھتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند رکھتا ہے مجھ سے محمد بن علاءنے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے ، ان سے یزید بن عبد اللہ نے، ان سے ابو بردہ نے، ان سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ سے ملنے کو پسند کرتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند کرتاہے اور جو شخص اللہ سے ملنے کو ناپسندکر تا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ موت بہر حال آتی ہے اسے برانہ جاننا چاہئے۔ مطلب یہ ہے کہ موت بہر حال آتی ہے اسے برانہ جاننا چاہئے۔