‌صحيح البخاري - حدیث 6498

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ رَفْعِ الأَمَانَةِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالإِبِلِ المِائَةِ، لاَ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6498

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: ( آخر زمانہ میں ) دنیا سے امانت داری کا اٹھ جانا ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبردی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہوں نے کہامجھ کو سالم بن عبد اللہ نے خبردی اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کی مثال اونٹوں کی سی ہے، سومیں بھی ایک تیز سواری کے قابل نہیں ملتا۔
تشریح : آج کے مسلمان بکثرت ہر جگہ موجود ہیں مگر حقیقی مسلمان تلاش کئے جائیں تو مایوسی ہوگی۔ پھر بھی اللہ والوں سے زمین خالی نہیں ہے کم من عبا د اللہ لو اقسم علی اللہ لابرہ۔ آج کے مسلمان بکثرت ہر جگہ موجود ہیں مگر حقیقی مسلمان تلاش کئے جائیں تو مایوسی ہوگی۔ پھر بھی اللہ والوں سے زمین خالی نہیں ہے کم من عبا د اللہ لو اقسم علی اللہ لابرہ۔