كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ «الجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ» صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَصْدَقُ بَيْتٍ قَالَهُ الشَّاعِرُ: [البحر الطويل] أَلاَ كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلُ
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
باب: جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تم سے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی ہے
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے غند ر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبد الملک بن عمیر نے بیان کیا ، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے سچا شعر جسے شاعر نے کہا ہے یہ ہے ” ہاں اللہ کے سوا تمام چیزیں بے بنیاد ہیں۔ “
تشریح :
اس سے اگلا مصرعہ یہ ہے وکل نعیم لا محالۃ زائل ترجمہ منظوم مولا نا وحید الزماں رحمۃ اللہ علیہ نے یوں کیا ہے۔
فانی ہے جو کچھ ہے غیراللہ
کوئی مزہ رہتا نہیں ہرگز سدا
اس سے اگلا مصرعہ یہ ہے وکل نعیم لا محالۃ زائل ترجمہ منظوم مولا نا وحید الزماں رحمۃ اللہ علیہ نے یوں کیا ہے۔
فانی ہے جو کچھ ہے غیراللہ
کوئی مزہ رہتا نہیں ہرگز سدا