‌صحيح البخاري - حدیث 6487

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ، وَحُجِبَتِ الجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6487

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: دوزخ کو خواہشات نفسانی سے ڈھک دیا گیا ہے ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہاکہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابو الزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخ خواہشات نفسانی سے ڈھک دی گئی ہے اورجنت مشکلات اور دشواریوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔