‌صحيح البخاري - حدیث 6484

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ الِانْتِهَاءِ عَنِ المَعَاصِي صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6484

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: گناہوں سے باز رہنے کا بیان ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا نے بیان کیا، ان سے عامر نے بیان کیا، انہوں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، مسلمان وہ ہے جو مسلمانوں کو اپنی زبان ہاتھ سے ( تکلیف پہنچنے ) سے محفوظ رکھے اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں سے رک جائے جس سے اللہ نے منع کیا ہے۔