كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ الخَوْفِ مِنَ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ يُسِيءُ الظَّنَّ بِعَمَلِهِ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَخُذُونِي فَذَرُّونِي فِي البَحْرِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَفَعَلُوا بِهِ، فَجَمَعَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَا حَمَلَنِي إِلَّا مَخَافَتُكَ، فَغَفَرَ لَهُ
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: اللہ سے ڈرنے کی فضیلت کا بیان ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہاہم سے جریربن عبد الحمید نے، ان سے منصور بن معتمر نے ، ان سے ربعی بن حراش نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پچھلی امتوں میں ایک شخص جسے اپنے برے عملوں کا ڈرتھا ۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ جب میں مرجاؤ تو میرا لاش ریزہ ریزہ کرکے گرم دن میں اٹھا کے دریا میں ڈال دینا ۔ اس کے گھر والوں نے اسکے ساتھ ایسا ہی کیا پھر اللہ تعالیٰ نے اسے جمع کیا اور اس سے پوچھا کہ یہ جو تم نے کیا اس کی وجہ کیاہے؟ اس شخص نے کہا کہ پروردگار مجھے اس پر صرف تیرے خوف نے آمادہ کیا ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت فرمادی۔