‌صحيح البخاري - حدیث 6478

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ صحيح حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، سَمِعَ أَبَا النَّضْرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْني ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ العَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ، لاَ يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَرْفَعُهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتٍ، وَإِنَّ العَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ، لاَ يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6478

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: زبان کی ( غلط باتوں سے ) حفاظت کرنا مجھ سے عبد اللہ بن منیر نے بیان کیا، انہوں نے ابو النصر سے سنا، انہوں نے کہا ہم سے عبد الرحمن بن عبد اللہ یعنی ابن دینار نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے ابو صالح نے، ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بند ہ اللہ کی رضامندی کے لئے ایک بات زبان سے نکالتا ہے اسے وہ کوئی اہمیت نہیں دیتا مگر اسی کی وجہ سے اللہ اس کے درجے بلند کردیتا ہے اور ایک دوسرا بندہ ایک ایسا کلمہ زبان سے نکالتا ہے جو اللہ کی نارضگی کا باعث ہوتا ہے اسے وہ کوئی اہمیت نہیںدیتا لیکن اس کی وجہ سے وہ جہنم میں چلا جاتا ہے۔