كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النَّبِيِّ ﷺوَأَصْحَابِهِ، وَتَخَلِّيهِمْ مِنَ الدُّنْيَا صحيح حَدَّثَنِي أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَدَمٍ، وَحَشْوُهُ مِنْ لِيفٍ»
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
باب: نبی کریم ﷺاور آپ ﷺ کے صحابہ کے گزران کا بیان اور دنیا کے مزوں سے ان کا علیحدہ رہنا
جھ سے احمد بن رجاءنے بیان کیا ، کہاہم سے نضر نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے کہاکہ مجھے میرے والد نے خبردی اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر چمڑے کا تھا اور اس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
تشریح :
یہ تھارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر وتکیہ۔ آج اکثرمدعیان عمل بالسنہ کیا ایسی زندگی پرقناعت کرسکتے ہیں جن کے عیش کو دیکھ کر شاید فرعون وہامان بھی محو حیرت ہو جائیں۔
یہ تھارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر وتکیہ۔ آج اکثرمدعیان عمل بالسنہ کیا ایسی زندگی پرقناعت کرسکتے ہیں جن کے عیش کو دیکھ کر شاید فرعون وہامان بھی محو حیرت ہو جائیں۔