‌صحيح البخاري - حدیث 6450

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ فَضْلِ الفَقْرِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «لَمْ يَأْكُلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِوَانٍ حَتَّى مَاتَ، وَمَا أَكَلَ خُبْزًا مُرَقَّقًا حَتَّى مَاتَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6450

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: فقر کی فضیلت کا بیان ہم سے ابو معمر عبد اللہ بن محمد بن عمرو بن حجاج نے بیان کیا ، کہاہم سے عبد الوارث بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میزپرکھانا نہیں کھایا ۔ یہاں تک کہ آپ کی وفات ہوگئی اورنہ وفات تک آپ نے کبھی باریک چپاتی تناول فرمائی۔