‌صحيح البخاري - حدیث 6435

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ فِتْنَةِ المَالِ صحيح حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ، وَالقَطِيفَةِ، وَالخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6435

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: مال کے فتنے سے ڈرتے رہنا مجھ سے یحییٰ بن یوسف نے بیان کیا، کہاہم کو ابوبکر بن عیاش نے خبردی، انہیں ابو حصین ( عثمان بن عاصم ) نے ، انہیں ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دینار ودرہم کے بندے، عمدہ ریشمی چادروں کے بندے ، سیاہ کملی کے بندے ، تباہ ہوگئے کہ اگر انہیں دیا جائے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض رہتے ہیں ۔
تشریح : زمانہ رسالت میں ایسے بھی لوگ تھے جو دنیا وی مفاد کے تحت مسلمان ہوگئے تھے ان ہی کا یہ ذکر ہے ایسا اسلام بیکار محض ہے۔ جس سے محض دنیا حاصل کرنا مقصودہو۔ زمانہ رسالت میں ایسے بھی لوگ تھے جو دنیا وی مفاد کے تحت مسلمان ہوگئے تھے ان ہی کا یہ ذکر ہے ایسا اسلام بیکار محض ہے۔ جس سے محض دنیا حاصل کرنا مقصودہو۔