صحيح البخاري - حدیث 6413
كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ لاَ عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الآخِرَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ لاَ عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الآخِرَهْ، فَأَصْلِحِ الأَنْصَارَ وَالمُهَاجِرَهْ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6413
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں باب: زندگی درحقیقت آخرت ہی کی زندگی ہے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہاہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے معاویہ بن قرہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے اللہ ! آخرت کی زندگی کے سوا اور کوئی زندگی نہیں ۔ پس تو انصار ومہاجرین میں صلاح کو باقی رکھ۔ “