كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى المُشْرِكِينَ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ [ص:84] أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الأَحْزَابِ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، سَرِيعَ الحِسَابِ، اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ»
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
باب: مشرکین کے لئے بددعا کرنا
ہم سے ابن سلام نے بیان کیا، کہاہم کو وکیع نے خبردی ، انہیں ابن ابی خالد نے ، کہامیں نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا، کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احزاب کے لئے بددعا کی ۔ ” اے اللہ ! کتا ب کے نازل کرنے والے ! حساب جلدی لینے والے! احزاب کو ( مشرکین کی جماعتوں کو، غزوئہ احزاب میں ) شکست دے، انہیں شکست دے دے اور انہیں جھنجوڑ دے۔
تشریح :
کفار عرب نے متحدہ محاذ لے کر اسلام کے خلاف زبردست یلغار کی تھی۔ اس کو جنگ احزاب یا جنگ خندق کہاگیا ہے۔ اللہ نے ان کی ایسی کمر توڑی کہ بعد میں جنگ کایہ سلسلہ ہی ختم ہوگیا۔
کفار عرب نے متحدہ محاذ لے کر اسلام کے خلاف زبردست یلغار کی تھی۔ اس کو جنگ احزاب یا جنگ خندق کہاگیا ہے۔ اللہ نے ان کی ایسی کمر توڑی کہ بعد میں جنگ کایہ سلسلہ ہی ختم ہوگیا۔