كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمُتَزَوِّجِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: «مَهْيَمْ، أَوْ مَهْ» قَالَ: قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ»
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
باب: شادی کرنے والے دولہا کے لئے دعا دینا
ہم سے مسددنے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے حماد بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کا اثر دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے ؟ کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے برابرسونے پر شادی کی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تمہیں برکت عطافرمائے ، ولیمہ کر، چاہے ایک بکری کا ہی ہو۔
تشریح :
شادی کے موقع پر برکت کی دعا میں اشارہ ہے کہ شادی ہردو کے لئے باعث برکت ہو۔ روزی رزق آل اولاد دین ایمان سب میں برکت مراد ہے۔
شادی کے موقع پر برکت کی دعا میں اشارہ ہے کہ شادی ہردو کے لئے باعث برکت ہو۔ روزی رزق آل اولاد دین ایمان سب میں برکت مراد ہے۔