كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ بِكَثْرَةِ الوَلَدِ مَعَ البَرَكَةِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: أَنَسٌ خَادِمُكَ، قَالَ: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ»
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
باب: برکت کے ساتھ بہت اولاد کی دعا کرنا
ہم سے ابو زید سعید بن ربیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، انہوں نے کہامیں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ حضور ! انس رضی اللہ عنہ آپ کا خادم ہے اس کے لئے دعا فرمائےے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے اللہ ! اس کے مال واولاد میں زیادتی کر اور جو کچھ تودے اس میں برکت عطا فرما۔
تشریح :
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حق میں دعا ئے نبوی قبول ہوئی۔ سوسال سے زائد عمر پائی اور انتقال کے وقت اولاد دراولاد کی تعداد سوسے بھی زائد تھی۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشائ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حق میں دعا ئے نبوی قبول ہوئی۔ سوسال سے زائد عمر پائی اور انتقال کے وقت اولاد دراولاد کی تعداد سوسے بھی زائد تھی۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشائ۔