‌صحيح البخاري - حدیث 6374

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ أَرْذَلِ العُمُرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَفِتْنَةِ النَّارِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا الحُسَيْنُ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَعَوَّذُوا بِكَلِمَاتٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ القَبْرِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6374

کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: ناکارہ عمر ، دنیا کی آزمائش اور دوزخ کی آزمائش سے اللہ کی پناہ مانگنا ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہاہم کو حسین بن علی جعفی نے خبردی، انہیں زائدہ بن قدامہ نے، انہیں عبد الملک بن عمیر نے ، انہیں مصعب بن سعد نے اور ان سے ان کے والد نے بیان کیاکہ ان کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ مانگوجن کے ذریعہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگتے تھے ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتاہوں بزدلی سے ، تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے ، اس سے کہ ناکارہ عمر کو پہنچوں ، تیری پناہ مانگتاہوں دنیا کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے ۔ “