‌صحيح البخاري - حدیث 6371

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ أَرْذَلِ العُمُرِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ العَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ [ص:80]، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6371

کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: ناکارہ عمر سے اللہ کی پناہ مانگنا ہم سے اس حدیث کو ابو معمر نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے عبد الوارث بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبد العزیز بن صہیب نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگتے تھے اور کہتے تھے کہ ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتاہوں سستی سے اور تیری پناہ مانگتاہوں بزدلی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں ناکارہ بڑھاپے سے اور تیری پناہ مانگتاہوں بخل سے ۔ “