كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنَ البُخْلِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلاَءِ الخَمْسِ: وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»
کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: بخل سے اللہ کی پناہ مانگنا ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہامجھ سے غندر نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبد الملک بن عمیر نے بیان کیا، ان سے مصعب بن سعد نے بیان کیااور ان سے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہ وہ ان پانچ باتوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیتے تھے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے بیان کرتے تھے کہ ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتاہوں بخل سے، میں تیری پناہ مانگتاہوں بزدلی سے ، میں تیری پناہ مانگتاہوں اس سے کہ ناکارہ عمر میں پہنچادیا جاؤں ، میں تیری پناہ مانگتاہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناہ مانگتاہوں قبر کے عذاب سے۔ “