‌صحيح البخاري - حدیث 6369

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الجُبْنِ وَالكَسَلِ صحيح حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الهَمِّ وَالحَزَنِ، وَالعَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6369

کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: بزدلی اور سستی سے اللہ کی پناہ مانگنا ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمرو بن ابی عمرو نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتاہوں غم والم سے ، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے ، بخل ، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔ “