‌صحيح البخاري - حدیث 6367

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا المُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ وَالهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6367

کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: زندگی اور موت کے فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگنا ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہاہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا ، کہاکہ میں نے اپنے والد سے سنا ، بیان کیاکہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے ” اے اللہ ! میں تیری پنا ہ مانگتاہوں عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے اور بہت زیادہ بڑھاپے سے اور میں تیری پناہ مانگتاہوں زندگی اور موت کی آزمائشوں سے۔