كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ دَعْوَةِ النَّبِيِّ ﷺ لِخَادِمِهِ بِطُولِ العُمُرِ، وَبِكَثْرَةِ مَالِهِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَتْ أُمِّي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَادِمُكَ أَنَسٌ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ، قَالَ: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ»
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
نبی کریم ﷺ نے اپنے خادم ( حضرت انس رضی اللہ عنہ ) کے لئے لمبی عمر کی اور مال کی زیادتی کی دعا فرمائی
ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا، کہاہم سے حرمی بن عمارہ نے بیان کیا ، کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ میری والدہ ( ام سلیم رضی اللہ عنہ ) نے کہا یا رسول اللہ ! انس رضی اللہ عنہ آپ کاخادم ہے اس کے لئے دعا فرمادیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! اس کے مال واولاد کو زیادہ کر اور جو کچھ تونے اسے دیا ہے اس میں برکت عطافرما۔
تشریح :
آپ کی دعا کی برکت سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے سوسال سے بھی زیادہ عمر پائی اور انتقال کے وقت ان کی اولاد کی تعداد سوسے بھی زائد تھی۔
آپ کی دعا کی برکت سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے سوسال سے بھی زیادہ عمر پائی اور انتقال کے وقت ان کی اولاد کی تعداد سوسے بھی زائد تھی۔