‌صحيح البخاري - حدیث 6343

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ مُسْتَقْبِلَ القِبْلَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: «خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى هَذَا المُصَلَّى يَسْتَسْقِي، فَدَعَا وَاسْتَسْقَى، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6343

کتاب: دعاؤں کے بیان میں باب: قبلہ رخ ہوکر دعا کرنا ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عمرو بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے عبادہ بن تمیم نے بیا ن کیا اور ان سے عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس عیدگاہ میں استسقاءکی دعا کے لئے نکلے اوربارش کی دعا کی ، پھر آپ قبلہ رخ ہوگئے اور اپنی چادر کوپلٹا۔
تشریح : نماز استسقاء کتاب الصلوٰۃ سے معلوم کی جاسکتی ہے اس میں آخر میں چادر پلٹنے کا طریقہ دیکھا جاسکتاہے۔ نماز استسقاء کتاب الصلوٰۃ سے معلوم کی جاسکتی ہے اس میں آخر میں چادر پلٹنے کا طریقہ دیکھا جاسکتاہے۔