‌صحيح البخاري - حدیث 6307

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ اسْتِغْفَارِ النَّبِيِّ ﷺ فِي اليَوْمِ وَاللَّيْلَةِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «وَاللَّهِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي اليَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6307

کتاب: دعاؤں کے بیان میں دن اور رات نبی کریم ﷺ کا استغفار کرنا ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعےب نے خبردی، انہیں زہری نے کہاکہ مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے خبردی ، انہوں نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی قسم میں دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے استغفار اور اس سے تو بہ کرتاہوں۔