كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابٌ لاَ تُتْرَكُ النَّارُ فِي البَيْتِ عِنْدَ النَّوْمِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ كَثِيرٍ هُوَ ابْنُ شِنْظِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَمِّرُوا الآنِيَةَ، وَأَجِيفُوا الأَبْوَابَ، وَأَطْفِئُوا المَصَابِيحَ، فَإِنَّ الفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا جَرَّتِ الفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ البَيْتِ»
کتاب: اجازت لینے کے بیان میں
باب: سوتے وقت گھر میں آگ نہ رہنے دی جائے ( نہ چراغ روشن کیاجائے
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہو ں نے کہاہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے کثیر بن شنطیرنے بیان کیا ، ان سے عطاءبن ابی رباح نے بیان کیا ، ان سے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ( سو تے وقت ) بر تن ڈھک لیا کرو ورنہ دروازے بند کر لیا کرو اور چراغ بجھا لیا کرو کیو نکہ یہ چوہا بعض اوقات چراغ کی بتی کھینچ لیتا ہے اور گھر والوں کو جلا دیتا ہے۔
تشریح :
یہ معاشرتی زندگی کے ایسے پہلو ہیں جن پر عدم توجہی کے سبب بعض دفعہ لوگ سخت ترین تکلیف کے شکار ہوجاتے ہیں قربان جائیے اس پیارے رسول پر جنہوںنے زندگی کے ہر گوشہ کے لئے ہم کو بہترین ہدایات پیش فرمائی ہیں ( صلی اللہ علیہ وسلم )