كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابٌ لاَ تُتْرَكُ النَّارُ فِي البَيْتِ عِنْدَ النَّوْمِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: احْتَرَقَ بَيْتٌ بِالْمَدِينَةِ عَلَى أَهْلِهِ مِنَ اللَّيْلِ، فَحُدِّثَ بِشَأْنِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ هَذِهِ النَّارَ إِنَّمَا هِيَ عَدُوٌّ لَكُمْ، فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوهَا عَنْكُمْ»
کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: سوتے وقت گھر میں آگ نہ رہنے دی جائے ( نہ چراغ روشن کیاجائے ہم سے محمد بن علاءنے بیان کیا ، انہو ں نے کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ، ہم سے بریدبن عبد اللہ نے بیان کیا، ان سے ابو بر دہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مدینہ منورہ میں ایک گھر رات کے وقت جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کہا گیا تو آپ نے فر مایا کہ آ گ تمہاری دشمن ہے اس لئے جب سو نے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔