صحيح البخاري - حدیث 6287
كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ الِاسْتِلْقَاءِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي المَسْجِدِ مُسْتَلْقِيًا، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6287
کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: چت لیٹنے کا بیان ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہاہم سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عباد بن تمیم نے خبر دی، ان سے ان کے چچا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومسجد میں چت لیٹے دیکھا آپ ایک پاؤ ں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔