‌صحيح البخاري - حدیث 6272

كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ الِاحْتِبَاءِ بِاليَدِ، وَهُوَ القُرْفُصَاءُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَالِبٍ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ المُنْذِرِ الحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الكَعْبَةِ، مُحْتَبِيًا بِيَدِهِ» هَكَذَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6272

کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: ہاتھ سے احتباء کرنا اور اس کو قرفصا کہتے ہیں ہم سے محمد بن ابی غالب نے بیان کیا ، کہاہم کو ابراہیم بن منذر حزامی نے خبر دی، کہا ہم سے محمد بن فلیح نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت ابنعمررضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صحن کعبہ میں دیکھا کہ آپ سرین پر بیٹھے ہوئے دونوں رانیں شکم مبارک سے ملا ئے ہوئے ہاتھوں سے پنڈلی پکڑے ہوئے بیٹھے تھے۔