‌صحيح البخاري - حدیث 6264

كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ المُصَافَحَةِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ، قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6264

کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: مصافحہ کا بیان ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہاکہ مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے حیوہ نے خبردیِ، کہاکہ مجھ سے ابو عقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا ، انہوں نے اپنے دادا عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عمر بن خطا ب رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔