‌صحيح البخاري - حدیث 6253

كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ إِذَا قَالَ: فُلاَنٌ يُقْرِئُكَ السَّلاَمَ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، حَدَّثَتْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: «إِنَّ جِبْرِيلَ يُقْرِئُكِ السَّلاَمَ» قَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6253

کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: اگر کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص نے تجھ کو سلام کہاہے تو وہ کیا کہے ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہاہم سے زکریا نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے عامر سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ” وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ ۔ ان پر بھی اللہ کی طرف سے سلامتی اور اس کی رحمت نازل ہو۔
تشریح : باب کی مطابقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے جواب سے ہے۔ اس سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت بھی ثابت ہوئی۔ جس کو حضرت جبریل علیہ السلام بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک ایسی پاک خاتون پر ہماری طرف سے بھی بہت سے سلام پہنچائے اور حشر میں ان کی دعائیں ہم کو نصیب کرے آمین۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانے 63سال کی عمر طویل پائی اور 17رمضان 57ھ میں مدینہ منورہ میں انتقال فرمایا۔ رضی اللہ عنہا وارضاہ آمین۔ باب کی مطابقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے جواب سے ہے۔ اس سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت بھی ثابت ہوئی۔ جس کو حضرت جبریل علیہ السلام بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک ایسی پاک خاتون پر ہماری طرف سے بھی بہت سے سلام پہنچائے اور حشر میں ان کی دعائیں ہم کو نصیب کرے آمین۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانے 63سال کی عمر طویل پائی اور 17رمضان 57ھ میں مدینہ منورہ میں انتقال فرمایا۔ رضی اللہ عنہا وارضاہ آمین۔