كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابُ التَّسْلِيمِ وَالِاسْتِئْذَانِ ثَلاَثًا صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ ثَلاَثًا، وَإِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلاَثًا»
کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: سلام اور اجازت تین مرتبہ ہو نی چاہئے ہم سے اسحق نے بیان کیا کہا ہم کو عبد الصمد نے خبر دی ، انہیں عبد اللہ بن مثنی نے خبر دی ان سے ثمامہ بن عبد اللہ نے بیان کیا اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کو سلام کرتے ( اور جواب نہ ملتا ) تو تین مرتبہ سلام کرتے تھے اور جب آپ کوئی بات فرماتے تو ( زیادہ سے زیادہ ) تین مرتبہ اسے دہراتے ۔