كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ: المَعَارِيضُ مَنْدُوحَةٌ عَنِ الكَذِبِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَادٍ يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ، لاَ تَكْسِرِ القَوَارِيرَ» قَالَ قَتَادَةُ: يَعْنِي ضَعَفَةَ النِّسَاءِ
کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: تعریض کے طور پر بات کہنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے ہم سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم کو حبان نے خبردی ، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا ، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حدی خواں تھے انجشہ نامی تھے ان کی آواز بڑی اچھی تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا ، انجشہ آہستہ چال اختیار کر ۔ ان شیشوں کو مت توڑ ۔ قتادہ نے بیان کیا کہ مراد کمزور عورتیں تھیں ۔ ( کہ سواری سے گر نہ جائیں ۔ )