كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ تَسْمِيَةِ الوَلِيدِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ: «اللَّهُمَّ أَنْجِ الوَلِيدَ بْنَ الوَلِيدِ، وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، وَالمُسْتَضْعَفِينَ بِمَكَّةَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ»
کتاب: اخلاق کے بیان میں
باب: بچے کا نا م ولید رکھنا
ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے بیان کیا ، ان سے سعید نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک رکوع سے اٹھایا تو یہ دعا کی ۔ ” اے اللہ ! ولید بن ولید ، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ میں دیگر موجود کمزور مسلمانوں کو نجات دے دے ۔ اے اللہ ! قبیلہ مضر کے کفاروں کوسخت پکڑ ۔ اے اللہ ! ان پر یوسف علیہ السلام کے زمانہ جیسا قحط نازل فرما ۔
تشریح :
یہ تینوں حضرات مذکور ین مغیرہ مخزومی کے خاندان سے ہیں جو مسلمان ہو گئے تھے ۔ کفار نے ان کو ہجرت سے روک کر مقید کردیا تھا۔ ولید بن ولید حضرت خالد بن ولید کے بھائی ہیں۔ سلمہ بن ہشام ابو جہل کے بھائی ہیں جو قدیم الاسلام ہیں اور عیاش بن ابی ربیعہ ماں کی طرف سے ابو جہل کے بھائی ہیں۔ مضر قبیلہ قریش سے ایک قبیلہ تھا جس کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بد دعا فرمائی تھی۔ اس حدیث سے ولید نام رکھنا جائز ثابت ہو ا۔ باب سے یہی مطابقت ہے۔