‌صحيح البخاري - حدیث 613

كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ المُنَادِي صحيح قَالَ يَحْيَى: وَحَدَّثَنِي بَعْضُ إِخْوَانِنَا، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، قَالَ: «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»، وَقَالَ: هَكَذَا سَمِعْنَا نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 613

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: اذان کا جواب کس طرح دینا چاہئے یحییٰ نے کہا کہ مجھ سے میرے بعض بھائیوں نے حدیث بیان کی کہ جب مؤذن نے حی علی الصلوٰۃ کہا تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہا اور کہنے لگے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی کہتے سنا ہے۔
تشریح : پہلی حدیث میں وضاحت نہ تھی کہ سننے والا حی علی الصلوٰۃ وحی علی الفلاح کے جواب میں کیا کہے۔ اس لیے حضرت امام بخاری دوسری معاویہ والی حدیث لائے۔ جس میں بتلادیاگیا کہ ان کلمات کا جواب لاحول ولاقوۃ الا باللہ سے دینا چاہئیے۔ پہلی حدیث میں وضاحت نہ تھی کہ سننے والا حی علی الصلوٰۃ وحی علی الفلاح کے جواب میں کیا کہے۔ اس لیے حضرت امام بخاری دوسری معاویہ والی حدیث لائے۔ جس میں بتلادیاگیا کہ ان کلمات کا جواب لاحول ولاقوۃ الا باللہ سے دینا چاہئیے۔