‌صحيح البخاري - حدیث 6119

كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ الحَيَاءِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مَوْلَى أَنَسٍ - قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عُتْبَةَ - سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ، يَقُولُ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ العَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6119

کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: حیا اور شرم کا بیان ہم سے علی بن الجعد نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں قتادہ نے ، انہیں انس رضی اللہ عنہ کے غلام قتادہ نے ، ابو عبداللہ حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ ان کا نام عبداللہ بن ابی عتبہ ہے ، میں نے ابو سعید سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیاءوالے تھے ۔