‌صحيح البخاري - حدیث 6098

كِتَابُ الأَدَبِ بَابٌ فِي الهَدْيِ الصَّالِحِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُخَارِقٍ، سَمِعْتُ طَارِقًا، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «إِنَّ أَحْسَنَ الحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَأَحْسَنَ الهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6098

کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: اچھے چال چلن کے بارے میں ہم سے ابو الولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے مخارق نے ، انہوں نے کہا میں نے طارق سے سنا ، کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا بلا شبہ سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ چال چلن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے ۔
تشریح : اقبال مرحوم نے اس حدیث کے مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے۔ بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست دگر باد نرسید ی تمام بو لہی است دین یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ قدم چلا جائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دین محمدی نہیں ہے۔ اقبال مرحوم نے اس حدیث کے مضمون کو یوں ادا فرمایا ہے۔ بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست دگر باد نرسید ی تمام بو لہی است دین یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ قدم چلا جائے اس کے علاوہ ابو لہب کا دین ہے وہ دین محمدی نہیں ہے۔