‌صحيح البخاري - حدیث 6072

كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ الكِبْرِ صحيح وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: «إِنْ كَانَتِ الأَمَةُ مِنْ إِمَاءِ أَهْلِ المَدِينَةِ، لَتَأْخُذُ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَنْطَلِقُ بِهِ حَيْثُ شَاءَتْ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6072

کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: غرور گھمنڈ تکبر کی برائی اور محمد بن عیسیٰ نے بیان کیا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا ، کہا ہم کو حمید طویل نے خبر دی ، کہا ہم سے انس بن مالک نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ کا یہ حال تھا کہ ایک لونڈی مدینہ کی لونڈیوں میں سے آپ کا ہاتھ پکڑ لیتی اور اپنے کسی بھی کام کے لئے جہاں چاہتی آپ کو لے جاتی تھی ۔
تشریح : آپ اس کے ساتھ چلے جاتے انکار نہ کرتے۔ آپ اس کے ساتھ چلے جاتے انکار نہ کرتے۔