‌صحيح البخاري - حدیث 6067

كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ مَا يَكُونُ مِنَ الظَّنِّ صحيح حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَظُنُّ فُلاَنًا وَفُلاَنًا يَعْرِفَانِ مِنْ دِينِنَا شَيْئًا» قَالَ اللَّيْثُ: «كَانَا رَجُلَيْنِ مِنَ المُنَافِقِينَ».

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6067

کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: گمان سے کوئی بات کہنا ہم سے سعید بن عفیرہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں اور فلاں ہمارے دین کی کوئی بات نہیں جانتے ہیں ۔ لیث بن سعد نے بیان کیا کہ یہ دونوں آدمی منافق تھے ۔
تشریح : حافظ نے کہا کہ ان دونوں کے نام مجھ کو معلوم نہیں ہوئے۔ حافظ نے کہا کہ ان دونوں کے نام مجھ کو معلوم نہیں ہوئے۔