صحيح البخاري - حدیث 6053
كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ» صحيح حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6053
کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ کا فرمانا انصار کے سب گھروں میں فلانا گھرانہ بہتر ہے ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے ابو الزناد نے ، ان سے ابو سلمہ نے اور ان سے حضرت ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قبیلہ انصار میں سب سے بہتر گھرانہ بنو نجار کا گھرانہ ہے ۔