‌صحيح البخاري - حدیث 605

كِتَابُ الأَذَانِ بَابٌ: الأَذَانُ مَثْنَى مَثْنَى صحيح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «أُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ، وَأَنْ يُوتِرَ الإِقَامَةَ، إِلَّا الإِقَامَةَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 605

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: اذان کے کلمات دو دو مرتبہ دہرائے جائیں ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا سماک بن عطیہ سے، انھوں نے ایوب سختیانی سے، انھوں نے ابوقلابہ سے، انھوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہیں اور سوا “ قد قامت الصلوٰۃ ” کے تکبیر کے کلمات ایک ایک دفعہ کہیں۔