كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ الرِّفْقِ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الوَهَّابِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي المَسْجِدِ، فَقَامُوا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ تُزْرِمُوهُ» ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَيْهِ
کتاب: اخلاق کے بیان میں
باب: ہر کام میں نرمی اور عمدہ اخلاق اچھی چیز ہے
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ثابت نے اوران سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کردیا تھا ۔ صحابہ کرام ان کی طرف دوڑے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے پیشاب کو مت روکو ۔ پھر آپ نے پانی کا ڈول منگوایا اور وہ پیشاب کی جگہ پر بہا دیا گیا ۔
تشریح :
اخلاق محمدی کاایک نمونہ اس حدیث سے ہی ظاہر ہے کہ دیہاتی نے مسجد کے کونے میں پیشاب کردیا مگر آپ نے اسے روکنے کے بجائے اس پر پانی ڈلوادیا بعد میں بڑی نرمی سے اسے سمجھا دیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )
اخلاق محمدی کاایک نمونہ اس حدیث سے ہی ظاہر ہے کہ دیہاتی نے مسجد کے کونے میں پیشاب کردیا مگر آپ نے اسے روکنے کے بجائے اس پر پانی ڈلوادیا بعد میں بڑی نرمی سے اسے سمجھا دیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )