‌صحيح البخاري - حدیث 5996

كِتَابُ الأَدَبِ بَابُ رَحْمَةِ الوَلَدِ وَتَقْبِيلِهِ وَمُعَانَقَتِهِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ المَقْبُرِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ، قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي العَاصِ عَلَى عَاتِقِهِ، فَصَلَّى، فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَهَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5996

کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: بچے کے ساتھ رحم وشفقت کرنا ، اسے بوسہ دینا اور گلے سے لگانا ہم سے ابو الولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید مقبری نے بیان کیا ، کہا ہم سے عمرو بن سلیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ، کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور امامہ بنت ابی العاص ( جو بچی تھیں ) وہ آپ کے شانہ مبارک پر تھیں پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی جب آپ رکوع کرتے تو انہیں اتار دیتے اورجب کھڑے ہوتے تو پھر اٹھا لیتے ۔
تشریح : اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال شفقت کا بیان ہے جو آپ نے ایک معصوم بچی پر فرمائی یہ آپ کے خصائص میں سے ہے۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال شفقت کا بیان ہے جو آپ نے ایک معصوم بچی پر فرمائی یہ آپ کے خصائص میں سے ہے۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )