كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الصَّلاَةِ فِي التَّصَاوِيرِ صحيح حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ، سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمِيطِي عَنِّي، فَإِنَّهُ لاَ تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلاَتِي»
کتاب: لباس کے بیان میں باب: جہاں تصویر ہو وہاں نماز پڑھنی مکروہ ہے ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز بن صہیب نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پا س ایک پردہ تھا ۔ اسے انہوں نے گھر کے ایک کنارے پر لٹکا دیا تھا تو بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ پردہ نکال ڈال ، اس کی مورت اس نماز میں میرے سامنے آتی ہیں ۔ اور دل اچاٹ ہوتا ہے ۔