‌صحيح البخاري - حدیث 5945

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الوَاشِمَةِ صحيح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبِي، فَقَالَ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَآكِلِ الرِّبَا وَمُوكِلِهِ، وَالوَاشِمَةِ وَالمُسْتَوْشِمَةِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5945

کتاب: لباس کے بیان میں باب: گودنے والی کے بارے میں ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عون بن ابی حجیفہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد ( ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ ) کو دیکھا ، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خون کی قیمت ، کتے کی قیمت کھانے سے منع فرمایا اور سود لینے والے اور دینے والے ، گودنے والی ( پر لعنت بھیجی )