‌صحيح البخاري - حدیث 5940

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ المَوْصُولَةِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: «لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الوَاصِلَةَ وَالمُسْتَوْصِلَةَ، وَالوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5940

کتاب: لباس کے بیان میں باب: جس عورت کے بالوں میں دوسرے کے بال جوڑے جائیں ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا ، ان سے عبدہ نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی ، گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت بھیجی ہے ۔